AIOU Degree & Transcript Inforamtion

اگر آپ ڈگری/ٹرانسکرپٹ سے منسلک درخواست شعبہء امتحانات کو بھیج چکے ہیں تو اپنے کیس کی ٹریکنگ کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں
https://dts.aiou.edu.pk
یہاں آپ اپنے کیس پر پیش رفت سے آگاہ ہو سکتے ہیں۔

 

:یاد رکھیں آپ کے ڈگری میں تاخیر ہو کے چند اہم اسبابِ یہ ہیں:

ڈگری پروگرام کے مکمل کریڈٹ کا پاس نہ ہونا
ڈگری فارم میں معلومات مکمل نا لکھنا
فارم کے ہمراہ تصدیق شدہ تمام تعلیمی کاغذات پر گزیٹڈ افسر کے نام والی مہر اور دستخط کا ثبت نا ہونا
پُرانی اسکیم کے تحت reappear امتحان دینے کی صورت میں reappear فیس کا نا ادا کرنا، ممکنہ تعداد کے reapper کوڈز کی فیس نا ادا کرنا اور اسکا الگ سے چالان نہ لف کرنا
اپنا رجسٹریشن نمبر غلط لکھنا
اپنے ڈگری کیسز کو نام نہاد ایجنٹس، غیر قانونی مافیا، نام نہاد اکیڈمی ایجنٹس، بازار میں بیٹھے فوٹوکاپی اور کمپوزنگ سینٹر کے ایجنٹس کے ذریعے پراسیس کروانا ڈگری نا ملنے کا ایک بہت بڑا سبب ہے۔
ارجنٹ فارم کی پروسیسنگ کے لیے نارمل فیس ادا کر دینا۔
فیس پوری ادا نا کرنا۔
ڈگری فیس اور reappear فیس کا الگ الگ چالان ہوتا ہے جو لف کرنا ضروری ہوتا ہے۔ کوئی بھی ایک نا لف ہو تو رُکاوٹ ہوتی ہے پروسیسنگ میں۔
فارم پر اپنا مکمل پتہ نا لکھنا۔
فارم میں اگر کوئی اعتراض ہوتا ہے تو شعبہ ڈگری مکمل فارم دیے گئے پتہ پے واپس بھیج دیتا ہے اور لکھ دیتا ہے کہ مقررہ وقت پر اعتراض ختم کر کہ واپس بھیجے۔ فارم نا بھیجے تو تاخیر کا زمہ دار طالبِ علم خود ہے۔

یاد رکھیں جب تک طالبِ علم مکمل ہدایت پر عمل نہیں کرے گا تو تاخیر کی ذمےداری اسی طالبِ علم پر ہے۔ اسکے برعکس اگر تمام تر لوازمات کے باوجود تاخیر ہے تو کنٹرولر امتحانات کے نام خط ارسال کریں بمہ ریکارڈ

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات (ڈگری/ٹرانسکرپٹ) کے اہم رابطہ نمبر:
🔹 DTS R & I Section: 051-9057295, 051-9057148
🔹 Matric/Intermediate Section: 051-9057333
🔹 BA Section: 051-9057331
🔹 Post Graduate Section: 051-9057329
🔹 B.Ed/BS Section: 051-9057332

اگر آپ کو امتحانات سے منسلک مسائل کا سامنا ہے تو آپ شعبہ امتحانات کے سربراہ کنٹرولر

امتحانات کو اپنے خطوط درج ذیل پتہ پر ارسال کر سکتے ہیں۔ اہم ریکارڈ ضرور لف کریں۔
کنٹرولر امتحانات، شعبہ امتحانات بلاک نمبر 3، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، اسلام آباد H-8 سیکٹر

Aiou Free Assignments Spring 2024